چنڈی گڑھ،31؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کے بعدبی جے پی کے زیراقتدارریاست ہریانہ میں پولیس نے پانی پت ضلع میں ایک شخص کو چلن سے باہر ہو چکے نوٹوں کی ایک بڑی کھیپ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ان نوٹوں کی کل رقم ایک کروڑ روپے ہے۔واضح ہوکہ اس سے پہلے بی جے پی ہی کی ریاست گجرات میں بھی پچاس لاکھ کی مالیت کے پرانے نوٹ پکڑے جاچکے ہیں۔پولیس نے کہاکہ ملزم اروند سونی پت کے دتولی گاؤں کا رہائشی ہے اور اسے پیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔پانی پت کے پولس سپرنٹنڈنٹ راہل شرما نے کہا کہ ملزم کوپولیس ریمانڈ میں لیا گیا ہے اور پورا معاملہ پتہ لگانے کے لئے آگے جانچ جاری ہے۔شرما نے کہاکہ ہم اروندکے خلاف شکایت ملی تھی۔پانی پت کے ایک شخص نے اس پر 61لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایاتھا۔ہم نے چھاپہ ماری کی اور چلن سے باہرہوچکے500اور1000روپے کے نوٹوں میں ایک کروڑ روپے کے نوٹ برآمدکئے۔ایس پی نے کہا کہ ملزم نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے کسی کو جائیداد دینے کے بدلے میں پیسے لیاتھا۔انہوں نے کہاکہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے اورپوری تصویرایک ایک یا دودن میں صاف ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت گرفتارکیاگیاہے۔